وفاقی حکومت نے گلگت بلتستان کیلئے کچھ نہیں کیا، بلاول بھٹو زرداری

تازہ ترین

تازہ ترین

وفاقی حکومت نے گلگت بلتستان کیلئے کچھ نہیں کیا، بلاول بھٹو زرداری
وفاقی حکومت نے گلگت بلتستان کیلئے کچھ نہیں کیا، بلاول بھٹو زرداری

گلگت بلتستان:پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں پی پی گلگت بلتستان کے رہنماؤں کا ویڈیو لنک اجلاس منعقد کیا گیا، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے گلگت بلتستان کو کوئی امدادی پیکج نہیں دیا گیا۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ چین کی حکومت نے گلگت بلتستان کو امداد پہنچائی، وفاقی حکومت نے کچھ نہیں کیا،انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے بی آئی ایس پی کو احساس پروگرام میں بدل کر عوام کا رش لگایا اور کرونا پھیلایا۔

انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں طبی عملے کو حفاظتی کٹس میسر نہیں، ڈاکٹر اسامہ بھی اسی لئے زندگی کی بازی ہار گئے، ویڈیو لنک اجلاس میں سید مہدی شاہ، امجد ایڈووکیٹ، انجینئر اسماعیل اور جمیل احمد ودیگر بھی شریک ہوئے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ میں چین کی حکومت کا شکرگزار ہوں کہ انہوں نے گلگت بلتستان کی امداد کی تاہم وفاقی حکومت کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، گلگت بلتستان کی حکومت ڈویلپمنٹ کے فنڈز صحت کے شعبے میں لگائے،اس وقت ترقیاتی اسکیموں کی نہیں بلکہ زندگیاں بچانے کی ضرورت ہے۔

گلگت بلتستان کی حکومت سندھ حکومت کی طرز پر ترقیاتی بجٹ صحت کی سہولیات پر خرچ کرے، گلگت بلتستان میں یومیہ 15 ٹیسٹ کئے جارہے ہیں، یہ صورت حال تشویش ناک ہے، وفاقی حکومت گلگت بلتستان میں ٹیسٹنگ کی گنجائش بڑھانے کے لئے فوری اقدامات کرے۔

انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے طبی عملہ کا حفاظتی کٹس کے بغیر کام کرنا وفاقی حکومت کی نااہلی ہے، ٹکٹ ہولڈرز اور پارٹی عہدیداران وکارکنان اپنے حلقوں میں موجود رہ کر آگاہی پھیلائیں اور امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیں، وفاقی حکومت کو گلگت بلتستان سمیت تمام صوبوں کے شعبہ صحت میں تعاون کرنا ہوگا۔

Related Posts