وفاق گلگت بلتستان میں آزادانہ انتخابات کے عمل میں رکاوٹ نہ بنے، شہباز شریف

تازہ ترین

تازہ ترین

Shahbaz Sharif warned Imran Khan

لاہور:پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر و قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے سپیکر قومی اسمبلی کے انتخابی اصلاحات کے لیے بلائے گئے اجلاس کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ گلگت بلتستان حساس قومی معاملہ اور کشمیر کاز سے جڑا ہے۔

قائد حزب اختلاف نے کہا کہ موجودہ حکومت اسے اپنی سیاست کی بھینٹ نہ چڑھائے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت گلگت بلتستان میں شفاف اور آزادانہ انتخابات کے عمل میں رکاوٹ نہ بنے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ حکومتی فسطائی اور آمرانہ رویے کو دیکھتے ہوئے کسی قسم کا تعاون نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی کو کوئی اختیار نہیں کہ وہ گلگت بلتستان کے انتخابی امور میں مداخلت کریں۔

انہوں نے کہا کہ اے پی سی کے نمائندہ اجلاس میں منظور کردہ قرارداد اور فیصلوں کی پاسداری کریں گے۔حکومت نے قومی مفاد میں اپوزیشن کے ہر تعاون کو ٹھوکر ماری اور اپنی سیاسی ڈرامہ بازی کے لیے استعمال کیا۔

مزید پڑھیں: شہبازشریف کے ذہن میں سب سے بڑا مسئلہ ٹی ٹی اسکینڈل ہے، شہباز گل

Related Posts