پٹرول بم گرا کر حکومت نے ثابت کردیا کہ وہ عوام کو کچھ نہیں سمجھتی، شہباز شریف

تازہ ترین

تازہ ترین

LHC extends Shehbaz Sharif bail till September 21

اسلام آباد:پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر اور قائد حزبِ اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے پٹرول بم گرا کر ثابت کیا کہ وہ عوام کو کچھ نہیں سمجھتی۔

قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہاکہ عوام کی منتخب کردہ حقیقی قیادت مفاد عامہ میں فیصلے کرتی ہے جبکہ پیراشوٹ سے اقتدار میں آنے والے عوام کے بجائے مافیاز کے مفادات پورے کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے پٹرول بم گرا کر ثابت کیا کہ وہ عوام کو کچھ نہیں سمجھتی۔انہوں نے کہا کہ اگر حکومت کو عوام کی فکر ہوتی تو پٹرول کی قیمتیں اتنی نہ بڑھائی جاتیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ اس وقت کیا گیا جب ملک میں اس کی قلت ہے، انہوں نے کہا کہ حکومت کی سرپرستی میں چینی کے بعد پٹرول مافیا کو عوام کو لوٹنے کا لائسنس دے دیا گیا ہے۔

Related Posts