ملک میں گرمی کا مزید اضافہ ، پارہ آج بھی ہائی رہے گا

تازہ ترین

تازہ ترین

کراچی والوں کیلئے خوشخبری، گرمی کی شدت میں کمی کا امکان
کراچی والوں کیلئے خوشخبری، گرمی کی شدت میں کمی کا امکان

ملک بھر میں درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ ہورہا ہے جس سے کراچی سمیت سندھ بھر میں گرمی کی شدت میں بڑھ رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ دن میں سمندری ہوائیں بند رہیں گی جس کی وجہ سے شہر میں مزید گرمی بڑھنے کا امکان ہے۔

یا درہے کہ کراچی کا موجودہ درجہ حرارت 38 سینٹی گریڈ سے زیادہ ہے جبکہ محسوس کیے جانے والا درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ کے قریب ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شمال مغرب کی جانب سے ہوائیں چلنے کے بعد کراچی میں گرمی کی شدت بڑھی ہے اور آنے والے دنوں میں درجہ حرارت میں مزید اضافہ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:کراچی میں گرمی کا باقاعدہ آغاز، پارہ 38 ڈگری تک پہنچ گیا

انہوں نے شہریوں کو بلا ضرورت گھر سے باہر نکلنے، پانی اور ٹھنڈے مشروبات کا زیادہ سے زیادہ استعمال کرنے پر زور دیا ہے۔

مزید برآں محکمہ موسمیات نے رمضان المبارک کے دوران بھی شہر کا موسم گرم اور مرطوب رہنے کی پیشگوئی کردی ہے، رمضان میں ہیٹ ویوو کی ایک سے دو لہر بھی آنے کا امکان موجود ہے۔

Related Posts