محکمہ موسمیات نے 23 سے 25 ستمبر کے درمیان ہلکی اور تیز بارش کا امکان ظاہر کردیا

تازہ ترین

تازہ ترین

Heavy rain expected in Karachi today

 کراچی:  محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں 23 سے 25 ستمبر کے درمیان مون سون کی بارشوں کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر کی جانب سے جاری پیش گوئی میں کہا گیا ہے کہ 22 ستمبر سے مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ سندھ پر اثرانداز ہوسکتا ہے۔ جس کے تحت 22 ستمبر سے 25 ستمبر کے درمیان تھرپارکر، عمرکوٹ، سانگھڑ، بدین میں گرج چمک کے ساتھ کہیں کہیں تیزبارشیں اور معمول سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز کے مطابق 23 سے 25 ستمبر کے درمیان کراچی، حیدرآباد، ٹھٹھہ، نواب شاہ، دادو، سکھر، خیرپور، لاڑکانہ، جیکب آباد، شکارپور اور جامشورو میں کہیں درمیانی اورکہیں تیزبارشیں ہوسکتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : سی ٹی ڈی پولیس کی گلگت بلتستان میں کارروائی، سوشل میڈیا ایکٹیویسٹ کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار

Related Posts