قوم سابق آرمی چیف کی جانب سے مجرموں کے ٹولے کو مسلط کرنیکی قیمت ادا کررہی ہے، عمران خان

تازہ ترین

تازہ ترین

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ قوم سابق آرمی چیف کی جانب سے مجرموں کے ٹولے کو مسلط کرنے کی قیمت ادا کر رہی ہے۔

ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں عمران خان نے کہا کہ حکومت کی تبدیلی کی سازش کے ذریعے سابق آرمی چیف نے مجرموں کے ٹولے کو ملک پر مسلط کیا، قوم اس کی بھاری قیمت ادا کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی 11 ماہ کی حکومت کے دوران روپے کی قدر میں انتہائی گراوٹ آئی اور روپے کی قدر 62 فیصد کم ہوئی جس کے نتیجے میں عوامی قرضوں میں 14.3 ٹریلین روپے کا اضافہ ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:

کراچی بلدیاتی انتخاب، 1 یوسی میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی میں پی پی کامیاب

سابق وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں مہنگائی 75 سال کی تاریخی سطح پر پہنچ گئی ہے اور اس میں 31.5 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

Related Posts