اس قیامت خیز گرمی کا علاج صرف اور صرف شجر کاری ہے،مرتضیٰ وہاب

تازہ ترین

تازہ ترین

اس قیامت خیز گرمی کا علاج صرف اور صرف شجر کاری ہے،مرتضیٰ وہاب
اس قیامت خیز گرمی کا علاج صرف اور صرف شجر کاری ہے،مرتضیٰ وہاب

کراچی: ترجمان سندھ حکومت و مشیر ماحولیات بیرسٹر مرتضٰی وہاب نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ اس قیامت خیز گرمی کا علاج صرف اور صرف شجر کاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ کاش کئی سال پہلے ہم درخت لگاتے تو ہمیں اس گرمی کا سامنا نہیں کرنا پڑتا۔ انہوں نے کہا کہ گلوبل وارمنگ اور موسمیاتی تغیرات سے نپٹنا چاہتے ہیں تو فی الفور درخت لگائیں اور میری عوام سے گزارش ہے کہ شجر کاری میں حکومت کا ساتھ دیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت شجر کاری کرتی ہے تو شریر لوگ درخت توڑ دیتے ہیں ان درختوں کی حفاظت ہمارا قومی و اخلاقی فریضہ ہے لہٰذا شجر کاری میں حکومت کے ساتھ ساتھ خود بھی درخت لگائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سندھ کی آبادی 5 کروڑ ہے اگر ہر فرد ایک ایک درخت لگائے تو سندھ سرسبز ہوجائے گا کیونکہ ہمارے دین میں بھی درخت لگانے کو صدقہ جاریہ قرار دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گرمی کی شدت سے بچنے کے لیے آج ہی سے درخت لگانا شروع کریں اور دوسروں کو بھی شجر کاری کی ترغیب دیں۔ سرسبز کراچی، سرسبز سندھ اور سرسبز پاکستان ہمارا خواب ہے۔

مزید پڑھیں: ن لیگ کے احمقانہ فیصلوں کاخمیازہ عوام بھگت رہی ہے،فردوس عاشق

Related Posts