کراچی:ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے وزیر اعظم عمران خان کے قوم سے خطاب کے ردعمل میں کہا ہے کہ بدقسمتی سے وزیراعظم کے خطاب میں کسی حکمت عملی کا ذکرنہیں کیا۔
ملک کو حفاظتی آلات،ڈریس اوروینٹی لیٹرزکی ضرورت ہے، مگروزیر اعظم نے اس ضرورت کا بھی کوئی ذکر نہیں کیا۔
وزیراعظم کی تقریرمیں کوروناٹائیگرزسے زیادہ کچھ نہیں تھا،حیدرآبادمیں کوروناوائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد43 ہوگئی۔
محکمہ صحت سندھ‘کراچی میں کوروناکے تصدیق شدہ کیسز کی تعدا د249ہوگئی، سندھ میں کورونا وائرس سے اب تک 6افرادجاں بحق ہوئے ہیں۔