فیاض الحسن چوہان سے وزارتِ کالونیز کا قلمدان واپس لے لیا گیا

تازہ ترین

تازہ ترین

فیاض الحسن چوہان سے وزارتِ کالونیز کا قلمدان واپس لے لیا گیا
فیاض الحسن چوہان سے وزارتِ کالونیز کا قلمدان واپس لے لیا گیا

اسلام آباد: پنجاب کابینہ میں ایک بار پھر تبدیلی کردی گئی ہے اور فیاض الحسن چوہان سے وزارتِ کالونیز کا قلمدان واپس لے لیا گیا۔

دوسری جانب سید یاوربخاری کو وزارتِ سوشل ویلفیئر اور بیت المال کا قلمدان دے دیا گیا،خیال احمد کو وزارتِ کالونیز اور وزارتِ کلچر کا قلمدان سونپ دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل فیاض الحسن چوہان سے وزیراطلاعات پنجاب کا قلمدان واپس لے لیا گیا تھا، جب کہ فردوس عاشق اعوان کو معاون خصوصی برائے اطلاعات پنجاب تعینات کر دیا گیا تھا۔

فیاض الحسن چوہان کا قلمدان تبدیل کر کے انہیں کالونیز کا قلمدان سونپ دیا گیا تھا اور اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا تھا۔

مزید پڑھیں: فیاض الحسن چوہان فارغ، فردوس عاشق معاون خصوصی اطلاعات پنجاب تعینات

Related Posts