مشکل وقت میں حکمرانوں نے عوام کو مرنے کیلئے چھوڑ دیا ہے، مصطفی کمال

تازہ ترین

تازہ ترین

PSP have solutions to all key problems of country: Mustafa Kamal

کراچی: پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ این ایف سی کے طرز پر پی ایف سی کا اجراء اور صوبائی خودمختاری کے طرز پر ڈسٹرکٹ اور شہروں کی خودمختاری ہی پاکستان کی بقا اور ترقی کی ضمانت ہے۔ پاک سر زمین پارٹی پاکستان کے تمام مسائل کو قابلِ عمل طریقے سے حل کرنا جانتی ہے۔

ایک جانب تمام تر اختیارات اور وسائل رکھنے والی وزیراعظم، وزیر اعلیٰ اور مئیر کی جماعتیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں تو دوسری جانب عوام ہمارے کردار، صلاحیت، خدمت اور بھائی چارے کے جذبے کو مشکل ترین حالات میں پرکھنے کے بعد روزانہ کی بنیاد پر ہم سے جڑ رہی ہے۔

مصطفی کمال نے کہا کہ مشکل وقت میں نااہل حکمرانوں نے عوام کو مرنے کے لیے چھوڑ دیا،جبکہ پاک سر زمین فاؤنڈیشن رات دن عوام کو سہولیات پہنچانے میں لگی ہوئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ایس پی لوگوں کو مرتا ہوا نہیں دیکھ سکتی، ہم اللہ کی مخلوق کی خدمت عبادت سمجھ کر کررہے ہیں۔ مصطفی کمال نے پی ایس پی میں نئے شامل ہونے والوں کو تلقین کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے علاقوں کی بہتری کے لیے عوام میں شعور بیدار کریں۔

Related Posts