اسلام آباد:پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ ”ٹکٹ چلا ہے“کا بیان دینے پر مریم نواز نااہل ہوسکتی ہیں۔
پیپلزپارٹی رہنما اعتزاز احسن نے ایک انٹرویومیں کہا کہ مریم نواز کا بیان کہ نوٹ نہیں چلا ٹکٹ چلا ہے کرپشن کے زمرے میں آتا ہے۔ ٹکٹ چلی ہے تو یہ بھی مجرمانہ فعل ہے نااہلی کے زمرے میں آتا ہے۔
پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما ء اعتزاز احسن نے کہا کہ مریم نواز کا ٹکٹ چلنے کا بیان لالچ کے زمرے میں آتا ہے، ان کا یہ بیان الیکشن کمیشن میں لے جایا جاسکتا ہے۔
اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی مریم نواز کے بیان کو الیکشن کمیشن میں لے جاسکتی ہے، میری نظر میں یہ خطرناک معاملہ ہے جس پر نااہلی ہوسکتی ہے۔