دو قومی نظریہ آج برصغیر کے مسلمانوں کی سمجھ میں اچھی طرح آگیا ہے۔گورنر سندھ

تازہ ترین

تازہ ترین

دو قومی نظریہ آج برصغیر کے مسلمانوں کی سمجھ میں اچھی طرح آگیا ہے۔گورنر سندھ
دو قومی نظریہ آج برصغیر کے مسلمانوں کی سمجھ میں اچھی طرح آگیا ہے۔گورنر سندھ

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ قائدا عظم محمد علی جناح کا دو قومی نظریہ جنہیں سمجھ میں نہیں آتا تھا، آج انہیں بھی پتہ چل گیا جبکہ یہ نظریہ آج برصغیر کے مسلمانوں کی سمجھ میں اچھی طرح آگیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ویڈیو پیغام میں گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ آج قائد اعظم محمد علی جناح کے یومِ پیدائش کے موقعے پر ہر اس مسلمان کو قائد اعظم کا پیغام سمجھ میں آگیا ہوگا جس نے پاکستان کی مخالفت کی۔

ویڈیو پیغام میں گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ دو قومی نظریہ ان تمام مسلمانوں کے لیے حقیقت بن چکا ہے جنہوں نے قیامِ پاکستان کی مخالفت کرتے ہوئے ہندوستان کو اپنا وطن مانا اور وہاں رہنا پسند کیا۔

پیغام میں گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح وہ عظیم رہنما ہیں جنہوں نے پیشگوئی کی کہ جو لوگ پاکستان کو وطن تسلیم نہیں کرتے، وہ اپنی باقی ماندہ زندگیاں خود کو بھارت کا شہری ثابت کرنے میں گزار دیں گے۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ آج متنازعہ شہریت بل پر جو ہنگامے ملک بھر میں ہو رہے ہیں اور بھارت مسلمانوں پر جو ظلم و ستم کر رہا ہے، اس سے قائد اعظم کی پیشگوئی حرف بہ حرف سچ ثابت ہوتی ہے۔

عمران اسماعیل نے کہا کہ پاکستان جیسے آزاد وطن میں ہم کھلی فضا میں سانس لینے کے قابل ہوئے، آزادی کے لیے ہمیں خدا کا احسان مند ہونا چاہئے۔ خدا نے عمران خان جیسے  ایک ایماندار شخص کو پاکستان کا حاکم بنایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں خدا کا اس بات پر شکر ادا کرنا چاہئے کہ اس نے ہمیں غلامی سے نجات دلائی اور آزاد ملک میں رہنے کا موقع دیا۔ قوم کو پیغام دیتا ہوں اپنے وطن کا بہت خیال رکھیں۔ 

https://twitter.com/GovernorSindh33/status/1209684483764563974

یاد رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کہا  کہ قائد اعظم محمد علی جناح کے مطابق  کشمیر پاکستان کی شہرگ ہے، اسے پاکستان سے جدا نہیں کیا جاسکتا، آج  قوم روحِ قائد سے اپنے عہد کا اعادہ کرتی ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے جاری یومِ قائد پیغام کے مطابق وزیر اعظم نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں ظلم و ستم جاری ہے  جبکہ بھارت میں مسلمان اقلیت کو بد ترین امتیازی سلوک کا سامنا ہے۔

مزید پڑھیں: کشمیر پرقائد اعظم سے عہد کا اعادہ کرتے ہیں۔وزیر اعظم 

Related Posts