میرے اوپر کرپشن کا کوئی الزام نہیں، نہ اپوزیشن کے پاس میرے سوالوں کا جواب۔مراد سعید

تازہ ترین

تازہ ترین

میرے اوپر کرپشن کا کوئی الزام نہیں، نہ اپوزیشن کے پاس میرے سوالوں کا جواب۔مراد سعید
میرے اوپر کرپشن کا کوئی الزام نہیں، نہ اپوزیشن کے پاس میرے سوالوں کا جواب۔مراد سعید

وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ میرے اوپر کرپشن کا کوئی الزام نہیں ہے، نہ ہی اپوزیشن کے پاس میرے سوالوں کا کوئی جواب ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا کہ اپوزیشن میں اگر رتی برابر شرم ہو تو یہ سوچ کے ڈوب مرے کہ مجھ پر بدعنوانی کا الزام نہیں۔

اپوزیشن پر کڑی تنقید کرتے ہوئے وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا کہ اگر اپوزیشن کی بہو بیٹیوں کے نام پر جائیدادیں نکل آئیں تو چادر اور چار دیواری کا واویلا کیا جاتا ہے۔

وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا کہ دوسری صورت میں اگر اپوزیشن دوسروں کی عزتوں پر انگلیاں اٹھائے تو انہیں اپنی نام نہاد اقدار کا کوئی لحاظ نہیں ہوتا۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر برائے مواصلات و پوسٹل سروسز مراد سعید نے کہا کہ سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف نے قومی خزانے سے 185 کروڑ 55 لاکھ کے غیر ملکی دورے کیے۔

 ٹوئٹر پر دس روز قبل  اپنے پیغام میں وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد نواز شریف نے بیرونِ ملک دوروں میں 257 دن گزارے جن میں سے 25 پرائیویٹ دورے تھے۔

مزید پڑھیں: نواز شریف نے  185 کروڑ  کے غیر ملکی دورے کیے۔مراد سعید

Related Posts