والدہ کی یاد ہر وقت ساتھ ہے، منگنی کی شال پر والدہ کی تصویر موجود تھی، بختاور بھٹو

تازہ ترین

تازہ ترین

والدہ کی یاد ہر وقت ساتھ ہے، منگنی کی شال پر والدہ کی تصویر موجود تھی، بختاور بھٹو
والدہ کی یاد ہر وقت ساتھ ہے، منگنی کی شال پر والدہ کی تصویر موجود تھی، بختاور بھٹو

کراچی:پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین و سابق صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیرِاعظم شہید بے نظیر بھٹو کی بڑی صاحبزادی، چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ہمشیرہ بختاور بھٹو نے سوشل میڈیا صارفین سے اپنی منگنی کی شال سے متعلق ایک اہم سوال پوچھ لیا۔

حال ہی میں محمود چوہدری سے منگنی کرنے والی بختاور بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر منگنی کی تقریب کی اپنی ایک دلکش تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ عروسی لباس میں ملبوس ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Bakhtawar Bhutto-Zardari (@bakhtawarbz)

منگنی کی تقریب کے دوران بختاور نے کندھے پر اپنی وہ خاص شال بھی ڈالی ہوئی ہے جو انہوں نے منگنی کی تقریب کے لیے خصوصی طور پر ڈیزائن کروائی تھی۔اس شال میں ایک خاص بات بھی تھی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Bakhtawar Bhutto-Zardari (@bakhtawarbz)

بختاور بھٹو زرداری کی شال پر جہاں مختلف تصاویر بنائی گئیں تو وہیں ان کی شال پر شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی تصویر بھی بالخصوص شائع کی گئی جس کا انکشاف بختاور بھٹو نے اپنی پوسٹ میں کیا۔

انسٹاگرام پر تصویر شیئر کرتے ہوئے بختاور بھٹو زرداری نے صارفین سے پوچھا کہکیا آپ میری والدہ کو میری شال پردیکھ سکتے ہیں؟بختاور بھٹو کے سوال پرصارفین نے جواب میں حامی بھرتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Related Posts