اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے مواصلات و پوسٹل سروسز مراد سعید نے کہا ہے کہ صوبہ سندھ کو کتوں سے آزاد کرانے کی بات پر اپنی فلاح کا پروگرام لایا گیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر مراد سعید نے سندھ حکومت کی کارکردگی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت نے 15 لاکھ کتوں کے لیے 97 کروڑ مختص کیے ہیں اور مانیٹرنگ نہیں۔
وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا کہ کتوں کے لیے مختص رقم بھی خورد برد کیے جانے کے امکانات ہیں۔ کتوں کے پیسے بھی کھائے جائیں گے۔
وزیر مواصلات و پوسٹل سروسز نے کہا کہ ہم چاہتے تھے کہ سندھ کو کتوں سے آزاد کیا جائے، تاہم سندھ حکومت کتوں کے نام پر اپنی فلاح کا پروگرام لے آئی ہے۔
۱۵ لاکھ کتوں کے لیے ۹۷ کروڑ مختص اور مانیٹرنگ کا کوئ نظام نہیں۔ اب کتوں کے پیسے بھی کھائے جائنگے۔ سندھ کو کتوں سے آزاد کرانے کی بات کی تھی، کتوں کے نام پہ اپنی فلاح کا پروگرام لے آئے pic.twitter.com/udr7jiSQag
— Murad Saeed (@MuradSaeedPTI) February 19, 2020
پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت اور تحریکِ انصاف کی وفاقی حکومت کے مابین سیاسی رسہ کشی طویل عرصے سے جاری ہے۔ تحریکِ انصاف کی مرکزی و صوبائی قیادت دونوں سندھ حکومت کی کارکردگی پر سوالات اٹھاتے رہتے ہیں۔
یاد رہے کہ اس سے قبل تحریکِ انصاف سندھ کی رکنِ صوبائی اسمبلی دُعا بھٹو نے سندھ حکومت کی کاکردگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا کہ صوبے کا تقریباً 115 ارب کا صحت بجٹ کہاں جا رہا ہے؟
ٹوئٹر پر گزشتہ روز اپنے پیغام میں سندھ حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے رکنِ سندھ اسمبلی دُعا بھٹو نے کہا کہ 115 ارب کے بجٹ میں عوام کو کیا مل رہا ہے، یہ بات عوام کے سامنے ہے۔
مزید پڑھیں: دُعا بھٹو نے سندھ حکومت کی کارکردگی پر سوالات اٹھا دئیے
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








