لاہور:وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈارنے حزب اختلاف کی جماعتوں پرزوردیاہے کہ وہ کوروناوائرس پرقابوپانے کے لئے متفقہ موقف اختیار کریں اور سیاست نہ کریں۔
عثمان ڈار نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)سیاسی مقاصد کے حصول کیلئے ٹائیگرفورس کومتنازعہ بنانے کی کوششوں میں مصروف عمل ہے۔
عثمان ڈارنے ان مشکل حالات میں لوگوں کی مدد کے لئے وزیراعظم کی کوروناریلیف ٹائیگرفورس میں شمولیت پرنوجوانوں کاخاص طور پر شکریہ اداکیا۔