تحریک لبیک پاکستان نے 13 اگست کو نظریہ پاکستان مارچ کا اعلان کردیا۔
رہنما ٹی ایل پی پیر عنایت الحق شاہ کا کہنا ہے کہ تحریک لبیک کا نظریہ پاکستان مارچ راولپنڈی لیاقت باغ سے فیض آباد انٹرچینج تک کیا جائے گا۔
عنایت الحق شاہ کا کہنا ہے کہ مارچ کے اختتام پر فیض آباد پل پر نظریہ پاکستان کانفرنس بھی ہوگی، امیر تحریک لبیک پاکستان حافظ سعد حسین رضوی کانفرنس سے خصوصی خطاب کرینگے۔
ٹی ایل پی کارکنوں سے ہدایت کی گئی ہے کہ تمام کارکنان اور ذمہ داران 13 اگست کو شام 4 بجے لیاقت باغ پہنچیں۔
پیر عنایت الحق شاہ کا کہنا ہے کہ ایک ماہ سے زائد عرصہ ہو گیا، اسلام آباد انتظامیہ کو نظریہ پاکستان کانفرنس کےلیے پریڈ گرا ؤنڈ میں منعقد کرنے کےلیے درخواست دی ہے۔ انہوں ںے کہا کہ اہلیان پاکستان کو بتائیں گے کہ پاکستان کے قیام کا مقصد کیا تھا۔
واضح رہے کہ تحریک انصاف نے 6 اگست کو بھی 13 اگست کو اسلام آباد میں جلسہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ہفتہ کو عمران خان کی سربراہی میں پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں جلسہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔