تحریک لبیک کے سربراہ سعد رضوی کا کارکنوں سے احتجاج ختم اور گھروں کو جانے کی اپیل

تازہ ترین

تازہ ترین

کالعدم تحریک لبیک کی شوریٰ نے سعد رضوی کے خط کی تردید کردی
کالعدم تحریک لبیک کی شوریٰ نے سعد رضوی کے خط کی تردید کردی

 لاہور:تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے سربراہ سعد رضوی نے احتجاجی دھرنے اور احتجاج کوختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کارکنوں سے گھروں کو جانے کی اپیل کردی۔

حافظ سعد رضوی نے کارکنوں کے نام پیغام میں کہا ہے کہ تمام احتجاجی جلسے اور سڑکوں کی بندش کو فوری ختم کیا جائے، تمام کارکنان پرامن طور پر اپنے گھروں کو چلے جائیں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تعاون کریں۔

انہوں نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ مسجد رحمت العالمین کے باہر بھی جاری احتجاج اور دھرنا فوری ختم کر دیا جائے،ملکی مفاد کی خاطر کوئی غیر قانونی اقدام نہ اٹھایا جائے۔

واضح رہے کہ مذکورہ بیان سامنے آنے بعد حافظ طاہر اشرفی نے کہا کہ اگر تحریک لبیک کے سربراہ یہ بیان پہلے دے دیتے تو نوبت یہاں تک نہ پہنچتی، اور اتنا نقصان نہ ہوتا۔

Related Posts