ایران امریکا کشیدگی: پاکستان خطے کو جنگ کے خطرات سے بچانا چاہتا ہے۔عثمان ڈار

تازہ ترین

تازہ ترین

ایران امریکا کشیدگی: پاکستان خطے کو جنگ کے خطرات سے بچانا چاہتا ہے۔عثمان ڈار
ایران امریکا کشیدگی: پاکستان خطے کو جنگ کے خطرات سے بچانا چاہتا ہے۔عثمان ڈار

اسلام آباد: ایران امریکا کشیدگی کے تناظر میں وزیر اعظم کے معاونِ خصوصی  برائے امورِ نوجوانان عثمان ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان خطے کو جنگ کے خطرات سے بچانا چاہتا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں معاونِ خصوصی عثمان ڈار نے کہا کہ ایران امریکا تنازعے میں پاکستان کی پوزیشن واضح ہے۔ ہم خطے کو جنگ کے خطرات سے بچانے کے لیے مصالحتی عمل جاری رکھے ہوئے ہیں۔

معاونِ خصوصی عثمان ڈار نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اس وقت ایران اور امریکا کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کو ختم کرنے کے لیے کوشاں ہیں جس کی تعریف امریکا نے بھی کی ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور (ن )لیگ خوفزدہ ہیں کہ موجودہ حکومت مؤثر کارکردگی دکھانے جارہی ہے، ہم مہنگائی کو کنٹرول کرنے کیلئے اقدامات کررہے ہیں۔

عثمان ڈار نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ بتائے کہ وزیراعظم کو گھر کیوں بھیجنا چاہتی ہے، ایک کروڑ70لاکھ افراد نے تحریک انصاف کو ووٹ دیا۔انہوں نے کہا کہ معاشی اعشاریے بھی بہتری کی طرف جارہے ہیں۔

مزید پڑھیں: پیپلزپارٹی اور ن لیگ ہماری کارکردگی سے خوفزدہ ہیں،عثمان ڈار

Related Posts