کورونا وائرس سے جنگ کے دوران ہمیں بد ترین معاشی بحران کا سامنا ہے۔احسن اقبال

تازہ ترین

تازہ ترین

کورونا وائرس سے جنگ کے دوران ہمیں بد ترین معاشی بحران کا سامنا ہے۔احسن اقبال
کورونا وائرس سے جنگ کے دوران ہمیں بد ترین معاشی بحران کا سامنا ہے۔احسن اقبال

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیرِ داخلہ و مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے خلاف جنگ کے دوران پاکستان کو بد ترین معاشی بحران کا سامنا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ن لیگ رہنما احسن اقبال نے کہا کہ تحریکِ انصاف کی حکومت کی پالیسیوں کی بدولت معیشت کورونا وائرس سے پہلے ہی کریش کر چکی تھی جس کی رہی سہی کسر کورونا وائرس نے پوری کردی ہے۔

سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ ملک کو اب بد ترین معاشی بحران کا سامنا ہے جبکہ کورونا کے بعد معیشت کی بحالی کیلئے جس غیر معمولی کاوش کی ضرورت ہوگی، ذرا سوچئے، کیا اس کی اہلیت موجودہ حکومت میں ہے؟ 

Related Posts