خیر پور کے بلاول بھٹو زرداری پارک کو ہم نے سولر پینلز سے روشن کیا۔سندھ حکومت

تازہ ترین

تازہ ترین

خیر پور کے بلاول بھٹو زرداری پارک کو ہم نے سولر پینلز سے روشن کیا۔سندھ حکومت
خیر پور کے بلاول بھٹو زرداری پارک کو ہم نے سولر پینلز سے روشن کیا۔سندھ حکومت

کراچی:پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ صوبہ سندھ کے شہر خیر پور میں بلاول بھٹو زرداری پارک کو ہم نے سولر پینلز سے روشن کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے بلاول بھٹو زرداری پارک کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ یہ صاف ستھرا اور سرسبز و شاداب پارک ہے۔

ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ سندھ حکومت نے نہ صرف یہ پارک بنایا بلکہ اس کی مناسب دیکھ بھال بھی کی اور اسے شمسی توانائی سے بجلی مہیا کرنے والے سولر پینلز سے روشن کیا۔

سندھ حکومت کے ترجمان نے بتایا کہ سندھ میں خیر پور کا علاقہ پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کے زیر اثر تھا، لیکن گزشتہ انتخابات کے دوران یہاں سے پیپلز پارٹی نے کامیابی حاصل کی۔

بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ خیر پور سے تعلق رکھنےوالی قومی اسمبلی کی تینوں نشستوں پر پیپلز پارٹی کے اراکینِ اسمبلی انتخابات جیت کر براجمان ہوئے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ سندھ حکومت کے زیر سایہ مہنگی سائنسی تعلیم مفت دی جارہی ہے۔ سندھ کے شہر گمبٹ میں نئی تاریخ رقم ہو رہی ہے۔

ٹوئٹر پر تین روز قبل اپنے پیغام میں  گلوکار و سماجی رہنما شہزاد رائے نے گمبٹ انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز  کی ایک تصویر شیئر کی جس میں انہیں ایک بچی کے ہمراہ دیکھا جاسکتا ہے جس نے منہ پر ماسک لگا رکھا ہے۔

مزید پڑھیں: سندھ حکومت مہنگی سائنسی تعلیم مفت دے رہی ہے۔ مرتضیٰ وہاب

Related Posts