شہر قائد میں آج موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسیات کی پیش گوئی

تازہ ترین

تازہ ترین

شہر قائد میں آج موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسیات کی پیش گوئی
شہر قائد میں آج موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسیات کی پیش گوئی

کراچی: شہرقائد میں موسم کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے اہم پیش گوئی کردی۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے آج اور کل شہر میں شدید گرمی کا مکان ظاہر کیا ہے، اس دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 سے 41 ڈگری سینٹی گریڈ ہوسکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق وسطی اور بالائی سندھ میں درجہ حرارت 42 سے 44 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سوڈان میں فوجی بغاوت کے خلاف ، عوام ایک بار پھر سڑکوں پر

شہر میں سمندری ہوائیں معطل ہیں اور اس وقت شہر میں 8 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے مغربی ہوا چل رہی ہے جبکہ بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ شہری دوپہر کے اوقات میں روزے کی حالت میں غیر ضروری گھروں سے نہ نکلیں جبکہ سحری اور افطار میں پانی کا استعمال زیادہ کیا جائے۔

Related Posts