زرداری کی سمجھداری، سزا یافتہ کے پیچھے کون اپنی صوبائی حکومت خراب کرے، شہزاد اکبر

تازہ ترین

تازہ ترین

shahzad akbar talks to media in islamabad

اسلام آباد: پی ڈی ایم کے اجلاس کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر اپنا رد عمل دیتے وزیر اعظم کے مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ سزا یافتہ کے پیچھے کون اپنی صوبائی حکومت خراب کرے۔پیپلز پارٹی نے سمجھداری کا مظاہرہ کیا۔

وزیراعظم کے مشیر برائے احتساب وداخلہ بیرسٹر شہزاد اکبر کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ پی پی پی نظام میں اسٹیک ہولڈر ہے جبکہ مولانا اور نواز شریف آوٹ سائیڈرز، سزا یافتہ کے پیچھے کون اپنی صوبائی حکومت خراب کرے۔

انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری کی سمجھداری ہے کہ باپ بیٹی کی ذاتی مفاد کی لڑائی سے کنارہ کشی کر لی۔ کیونکہ انہیں پتہ تھا کہ ان کا کچھ نہیں ہونا۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ء سینیٹرز فیصل جاوید نے کہا کہ بالآخر تماشا اپنے انجام کو پہنچ گیا ہے اور 2020ء میں بننے والا اتحاد 2021ء میں انجام کو پہنچا۔ لانگ مارچ مذاق بن گیا کیونکہ لوگوں نے انہیں مسترد کیا۔ ان کے استعفےٰ بنے لطیفے، الوداع، پی ڈی ایم الوداع۔

سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ چوروں کی انجمن نے وزیراعظم عمران خان سے این آر او لینے کیلئے ہر حربہ آزمایا مگر ناکام رہی۔وزیراعظم عمران خان کا موقف درست ثابت ہوا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کرپشن بچانے نہیں کرپشن کیخلاف نکلتے ہیں۔ پی ڈی ایم کو مسترد کرنے پر قوم کو سلام پیش کرتا ہوں۔

Related Posts