قربانیاں رائیگاں نہیں جائینگی، شہداء کے نامکمل مشن کو پورا کریں گے بلاول بھٹو

تازہ ترین

تازہ ترین

will fulfill the incomplete mission of the martyrs:Bilawal Bhutto

کراچی : پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان میں حقیقی جمہوریت پر مبنی معاشرہ جلد تعبیر ہوگا، پیپلز پارٹی کی قیادت اور جیالوں نے پاکستان میں جمہوریت کی آبیاری اپنے خون سے کی ہے، ہم شہدا ء کی قربانیاں رائیگان جانے نہیں دیں گے، ان کے نامکمل مشن کو پورا کریں گے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے خیرپور ناتھن شاہ کے شہیدوں کے 38ویں یومِ شہادت پر پیغام کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت اور جیالوں نے پاکستان میں جمہوریت کی آبیاری اپنے خون سے کی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ جمہوریت کی خاطر جیالوں نے آمروں کی جیلیں کاٹیں، کوڑے کھائے، جلاوطنی بھگتی اور پھانسی کے پھندے چومے تھے۔

مزید پڑھیں:نائن الیون کی 20ویں برسی، امریکا کا عالمی برادری کو دہشت گردی کے خلاف اتحاد کا پیغام

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ نئی نسل کو آگاہ کرنے کی ضرورت ہے کہ جمہوریت کا مطالبہ کرنے پر ان کی بزرگ نسلوں کو کن مظالم کا سامنا کرنا پڑا ہے، آج نہیں تو کل، ہمیں بھی دیگر مہذب اقوام کی طرح عوامی حقوق کے لئے جدوجہد کرنے والے ہیروز کے لیئے تعلیمی نصاب میں جگہ دینا پڑے گی۔

انھوں نے کہا ہے کہ میں سانحہ خیرپورناتھن شاہ کے شہداء عبدالغنی ابڑو، عبدالعزیز لاکھیر، نظام الدین نائچ، عبدالنبی کھوسو ،اللہ ورایو لانگاہ ، شہید شاہنواز کھوسو، حبیب اللہ لغاری، دیدار کھوکھر، ضمیر جاگیرانی، اعجاز کھونہارو اور منظور چانڈیو کو بھی سلام پیش کرتا ہوں۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا ہے کہ ہم شہدا ء کی قربانیاں رائیگان جانے نہیں دیں گے، ان کے نامکمل مشن کو پورا کریں گے، پاکستان میں حقیقی جمہوریت اور مساوات پر مبنی معاشرے کے قیام کا خواب جلد شرمندہ تعبیر ہوگا۔

Related Posts