وزیرِ اعظم عمران خان کی کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کی تعریف دنیا کر رہی ہے۔شبلی فراز

تازہ ترین

تازہ ترین

وزیرِ اعظم عمران خان کی کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کی تعریف دنیا کر رہی ہے۔شبلی فراز
وزیرِ اعظم عمران خان کی کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کی تعریف دنیا کر رہی ہے۔شبلی فراز

اسلام آباد: وفاقی وزیرِ اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے جاری لاک ڈاؤن کے دوران وزیرِ اعظم کی کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کی تعریف دنیا کر رہی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ اطلاعات شبلی فراز نے کہا کہ عمران خان کے عوام کی خدمت کیلئے ٹائیگر فورس کے قیام کی تعریف دنیا کر رہی ہے جبکہ وطن کے نوجوان قومی جوش و جذبے سے کام کر رہے ہیں۔

وفاقی وزیرِ اطلاعات شبلی فراز نے کہا کہ نوجوان قومی جذبے سے سرشار ہو کر کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں عوام کی مدد کر رہے ہیں اور ان میں آسانیاں بانٹ رہے ہیں جبکہ رضاکارانہ جذبات سے لیس یہ نوجوان قوم کا فخر ہیں۔ 

یاد رہے کہ  کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے پاکستان سمیت دنیا بھر کے متعدد ممالک میں لاک ڈاؤن نافذ ہے جس کے باعث ایک بڑی تعداد میں عوام الناس بے روزگاری کا شکار ہیں۔ وزیرِ اعظم عمران خان بے روزگار افراد کیلئے احساس کیش پروگرام آج شروع کریں گے۔

مزید پڑھیں:  بے روزگار افراد کیلئے احساس کیش پروگرام آج شروع ہوگا

Related Posts