زرتاج گل وزیر اپنے حلقۂ انتخاب کا جائزہ لینے ڈیرہ غازی خان پہنچ گئیں

تازہ ترین

تازہ ترین

زرتاج گل وزیر اپنے حلقۂ انتخاب کا جائزہ لینے ڈیرہ غازی خان پہنچ گئیں
زرتاج گل وزیر اپنے حلقۂ انتخاب کا جائزہ لینے ڈیرہ غازی خان پہنچ گئیں

اسلام آباد: وزیرِ مملکت برائے ماحولیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر اپنے حلقۂ انتخاب کا جائزہ لینے ڈیرہ غازی خان پہنچ گئیں جہاں انہوں نے سخی سرور کا دورہ کیا۔

ڈیرہ غازی خان کے علاقے سخی سرور میں وزیرِ مملکت برائے ماحولیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر نے مختلف سیاسی و سماجی رہنماؤں سے ملاقات کی اور عوام کے مسائل دریافت کیے۔

وفاقی وزیر زرتاج گل وزیر نے اپنے حلقۂ انتخاب میں  اپنے فنڈ سے شروع کیے جانے والے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا اور ان کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا۔

وزیرِ ماحولیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر نے عوام الناس کے مسائل سے آگاہ ہونے کے بعد ان کے حل کے لیے موقعے پر احکامات جاری کیے۔ 

Related Posts