زلفی بخاری نے خواجہ آصف کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا اعلان کر دیا

تازہ ترین

تازہ ترین

زلفی بخاری نے خواجہ آصف کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا اعلان کر دیا
زلفی بخاری نے خواجہ آصف کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا اعلان کر دیا

اسلام آباد:زلفی بخاری نے خواجہ آصف کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا اعلان کر دیا ہے جبکہ خواجہ آصف کے مطابق زلفی بخاری نے اپنا اثر و رسوخ استعمال کرتے ہوئے ایران سے زائرین کو وطن واپس لانے کا کارنامہ سرانجام دیا۔

زلفی بخاری کا کہنا ہے کہ میں نے ایران سے زائرین کو لانے کے لئے کوئی اثرورسوخ استعمال نہیں کیا یا خواجہ آصف کے الزامات سفید جھوٹ ہیں۔

خواجہ آصف کسی اور ملک میں یہ الزام لگاتے تو جیل میں ہوتے اپوزیشن کے نمائندہ ہونے کے ناطے خواجہ آصف کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے تھا۔

صوبائی حکومت نے تفتان بارڈر پر پاکستانی زائرین کے داخلے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا تھا جبکہ ایک ذمہ دار ریاست اپنے لوگوں کو کھلے آسمان تلے نہیں چھوڑتی۔

تفتان بارڈر قرنطینہ سہولیات کا بھی بندوبست کیا گیا تھا تاکہ کرونا وائرس نہ پھیل سکے‘وفاقی حکومت نے مختلف غیر ملکی ہوائی اڈوں پر پھنسے ہوئے پاکستانیوں کے انخلاء کا عمل شروع کیا تھا۔

زلفی بخاری نے کہا کہ پاکستانی زائرین کو واپس لانے کے عمل میں میرا کوئی کردار نہیں خواجہ آصف کے الزامات سے میری ساکھ متاثر ہوئی ہے‘ میں خواجہ آصف کے خلاف کورٹ سے رجوع کر رہا ہوں۔

Related Posts