احسن اقبال پی ٹی ڈی سی سے لاعلم نکلے، زلفی بخاری کی شدید تنقید، ارسطو قرار دے دیا

تازہ ترین

تازہ ترین

احسن اقبال پی ٹی ڈی سی سے لاعلم نکلے، زلفی بخاری کی شدید تنقید، ارسطو قرار دے دیا
احسن اقبال پی ٹی ڈی سی سے لاعلم نکلے، زلفی بخاری کی شدید تنقید، ارسطو قرار دے دیا

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیرِ داخلہ احسن اقبال پاکستان ٹور ازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن (پی ٹی ڈی سی) سے لاعلم نکلے جس پر وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز زلفی بخاری نے شدید تنقید کرتے ہوئےانہیں ارسطو قرار دے دیاہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سابق وزیرِ داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ سیاحت پر وزیرِ اعظم نے 10 سالہ پالیسی بنائی ہے ، وزیرِ اعظم کا بہت بڑا ویژن ہے مگر سیاحت کے لیے نئے بجٹ میں 1 روپیہ بھی نہیں رکھا گیا۔ کیا یہ بڑا ویژن ہے؟

پیغام میں مسلم لیگ (ن) کے سینئر مرکزی رہنما احسن اقبال نے کہا کہ تحریکِ انصاف کی وفاقی حکومت نے ملک کا واحد سیاحتی ادارہ (پی ٹی ڈی سی) بھی ختم کردیا جبکہ بجٹ میں ایک روپیہ بھی نہ رکھنے کو بڑا ویژن کہا جارہا ہے۔ یہ بڑا نہیں بلکہ اندھا ویژن ہے۔

دوسری جانب معاونِ خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز زلفی بخاری نے ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ آپ کی گفتگو اِس اصول کی زبردست مثال ہے کہ آپ کو اُن باتوں پر کیوں تبصرہ نہیں کرنا چاہئے جن کے بارے میں آپ کی معلومات صفر ہو۔

معاونِ خصوصی زلفی بخاری نے کہا کہ پی ٹی ڈی سی ابھی تک فعال ہے۔ بتایا جائے کہ جناب ارسطو اُس وقت کہاں تھے جب پی ٹی ڈی سی کو ن لیگ کے 5 سالہ دورِ اقتدار کے دوران 700 ملین سے زائد خسارے کا سامنا کرنا پڑا جبکہ آج پی ٹی ڈی سی پہلے سے کہیں بہتر ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج پی ٹی ڈی سی کے پاس حتمی طور پر ایک واضح بصیرت اور زبردست منصوبہ موجود ہے جو اِس کے برعکس آپ کی حکومت کے دور میں کبھی ممکن نہ ہوسکا۔ جن باتوں کا علم نہ ہو، ان پر بات نہیں کرنی چاہئے۔ 

یہ بھی پڑھیں: زلفی بخاری نے برطانوی رپورٹس کو بے بنیاد قرار دے دیا

Related Posts