قائدِ حزبِ اختلاف شہباز شریف مطلوب ہیں۔معاونِ خصوصی زلفی بخاری نے اشتہار لگا دیا

تازہ ترین

تازہ ترین

ن لیگ کے صدر شہباز شریف مطلوب ہیں۔زلفی بخاری نے سوشل میڈیا پر اشتہار لگا دیا
ن لیگ کے صدر شہباز شریف مطلوب ہیں۔زلفی بخاری نے سوشل میڈیا پر اشتہار لگا دیا

اسلام آباد: وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سیّد ذوالفقار عباس بخاری نے سوشل میڈیا پر ایک اشتہار لگا دیا ہے جس میں انہوں نے مسلم لیگ (ن) کےصدر و قائدِ حزبِ اختلاف قومی اسمبلی  شہباز شریف کو مطلوب ملزم قرار دے دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں معاونِ خصوصی زلفی بخاری نے کہا کہ شہباز شریف ایک مطلوب ہیں جو اپنے آپ کو خادمِ اعلیٰ قرار دیتے ہیں۔ ان کا کاروبار شوبازی اور بیٹوں کی کمپنیاں ہیں۔

پیغام میں معاونِ خصوصی زلفی بخاری نے کہا کہ شہباز شریف نے 23 جعلی کمپنیاں قائم کر رکھی ہیں۔ قائدِ حزبِ اختلاف نے اربوں کی رشوت اور غیر قانونی کمیشن لیے جبکہ ان کے بیٹے ہر ماہ جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے ڈالرز جمع کرتے رہے۔

معاونِ خصوصی زلفی بخاری نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کا ذریعۂ آمدنی کسی کو معلوم نہیں جبکہ ان کی موجودہ صورتحال یہ ہے کہ وہ ”حکومت ناانصاف ہے“ کے نعرے لگانے میں مصروف ہیں۔ 

Related Posts