شہبازشریف 27اگست کو کراچی کا دورہ کرینگے،تیاریاں شروع

تازہ ترین

تازہ ترین

Shahbaz Sharif to come Karachi on 3-day visit

کراچی: مسلم لیگ ن کے صدر و قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف رواں ہفتے 3 روزہ دورہ پر کراچی آئینگے، پارٹی نے تیاریاں شروع کردیں۔

مسلم لیگ ن سندھ کے صدر شاہ محمد شاہ کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف جمعہ 27 اگست کو کراچی پہنچیں گے اورتین دن کراچی میں قیام کریں گے۔

شاہ محمد شاہ کاکہنا ہے کہ شہباز شریف تعزیت کے لئے پیرپگارا، جلال محمود شاہ اور امیر بخش بھٹو کے گھر جائیں گے، شہباز شریف مسلم لیگ ن کے رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف پی ڈی ایم کے جلسے میں شرکت بھی کریں گے، مسلم لیگ ن سندھ کے صدر شاہ محمد شاہ نے پارٹی کے ضلعی عہدیداروں کا اجلاس کل مسلم لیگ ہاؤس میں طلب کر لیاجبکہ شہبازشریف کی آمد کے حوالے سے تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں:بلدیاتی انتخابات ، سندھ حکومت کا الیکشن کمیشن کو ٹائم فریم دینے سے انکار

دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) سندھ کے جنرل سیکریٹری مفتاح اسماعیل نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے،پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مفتاح اسماعیل نے کارساز ہاؤس میں ہنگامی آرائی کرنے والوں کے خلاف کارروائی نہ ہونے پر پارٹی سے استعفیٰ دیا۔

Related Posts