کراچی:سابق وزیرخزانہ اور مسلم لیگ ن سندھ کے جنرل سیکریٹری مفتاح اسماعیل نے کارساز ہاؤس میں ہنگامی آرائی کرنے والوں کے خلاف کارروائی نہ ہونے پر استعفیٰ دیا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) سندھ کے جنرل سیکریٹری مفتاح اسماعیل نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے،پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مفتاح اسماعیل نے کارساز ہاؤس میں ہنگامی آرائی کرنے والوں کے خلاف کارروائی نہ ہونے پر پارٹی سے استعفیٰ دیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ کنٹونمنٹ انتخابات کے ٹکٹ پیسوں کے عوض تقسیم کرنے پر کارکنان نے ہنگامہ آرائی کی تھی جب کہ پارٹی کے مرکزی صدرشہباز شریف نے ہنگامہ آرائی کے واقعے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دی تھی۔
کمیٹی میں خواجہ سعد رفیق، کھیل داس کوہستانی ، رانا مشہود اور شیخ قیصر احمد شامل تھے،کمیٹی نے تین دن میں اپنی رپورٹ صدر مسلم لیگ(ن) شہباز شریف کو جمع کروانے تھی تاہم پارٹی کی جانب سے ہنگامہ آرائی کرنے والوں کیخلاف کارروائی نہ ہونے پر دلبرداشتہ ہوکر مفتاح اسماعیل نے پارٹی عہدہ چھوڑ دیا ہے۔