فیصل آباد: پنجاب میں جنسی زیادتی کے واقعات تھم نہ سکے، فیصل آباد میں پڑوسی نے اسلحہ کے زور پر معذور باپ کی 12 سالہ بیٹی سے جنسی زیادتی کردی، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
واقعہ روڈالہ کے علاقے میں پیش آیاجہاں رمضان نام ملزم نے اپنے پڑوس میں واقع گھر میں موجود 12 سالہ بچی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا جبکہ بچی کی چیخ و پکار پر ملزم اسلحہ لہراتا ہوا موقع سے فرار ہوگیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ بچی کا والد معذور ہے جبکہ واقعہ کے وقت بچی گھر میں اکیلی تھی،پولیس نے بچی کا میڈیکل کروانے کے بعد ملزم کے خلاف زیادتی کے الزام میں مقدمہ درج کر کے اسے گرفتار کرلیا۔
مزید پڑھیں:باریش بزرگ کی نازیبا حرکت، خواتین نے سربازار شرمندہ کردیا
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








