ملک میں جنسی زیادتی اور ہراسانی کے واقعات میں مسلسل اضافہ، ایک بزرگ کو شرمناک حرکت کرنے پر خواتین نے سربازار شرمندہ کردیا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کچھ خواتین ایک باریش بزرگ کو لعن طعن کررہی ہیں۔
واقعہ کچھ یوں ہے کہ ویڈیو میں ایک خاتون کو کہتے سنا جاسکتا ہے کہ وہ ادویات لینے میڈیکل اسٹور پر آئی تو بزرگ شہری نے اس کو برہنہ بازو دیکھ کر شرمناک الفاظ سے نوازا جس پر طیش میں آکر خاتون نے بزرگ شہری کو سربازار کھری کھری سنادیں۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ باریش بزرگ اپنے کہے الفاظ واپس لینے پر اصرار کررہے ہیں جس سے معلوم ہوتا ہے کہ انہوں نے نازیبا الفاظ کا استعمال کیا ہے۔
سوشل میڈیا صارفین نے باریش بزرگ کی شرمناک حرکت پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے اسے خاتون کو ہراساں کرنے پر سخت سزاء دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
مزید پڑھیں:لاہور میں جشن آزادی کے روز65 سالہ پادری کی 7 سالہ بچی سے زیادتی
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








