میڈیا رپورٹ کے مطابق پروگرام کے تحت 1 لاکھ 90 ہزار آن لائین درخواستیں موصول ہو گئیں،کامیاب جوان پروگرام نے سابقہ تمام ریکارڈ توڑ دئیے۔ رپورٹ کے مطابق سابق دور میں مریم نواز کی جانب سے شروع کیا گیا پروگرام بھی پیچھے رہ گیا۔
رپورٹ کے مطابق لیگی حکومت کے یوتھ پروگرام کے پانچ سالوں میں 90 ہزار درخواستیں موصول ہوئیں تھی۔ عثما ڈار نے کہاکہ نوجوانوں نے کامیاب جوان پروگرام کا زبردست خیرمقدم کیا ہے،اس سے قبل شروع کئے گئے منصوبوں میں نوجوانوان کے لئے تکنیکی رکاوٹیں زیادہ تھیں۔
عثمان ڈار نے کہاکہ سسٹم آن لائین نہ ہونے ہر نوجوانوں کو بینکوں کے سامنے لائینوں میں لگا دیا گیا تھا۔ انہوں نے کہاکہ اب جدید نظام کے تحت نوجوان گھر بیٹھے 5 منٹ میں اپلائی کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ اب تک 18 لاکھ افراد پورٹل پر آچکے ہیں،72 گھنٹوں کے اندر 1 لاکھ 90 ہزار درخواستیں موصول ہو گئیں،درخوستگزاروں میں بڑی تعداد طلبا اور فارغ التحصیل جوانوں کی ہے۔ عثما ن ڈار نے کہاکہ نوجوانوں پروگرام متعلق معلومات کے لیے KamyabJawan.gov.pk وزٹ کریں۔