کامیاب جوان پروگرام روزگار و دیگر مسائل حل کرنے میں سنگ میل ثابت ہوگا،فردوس عاشق اعوان

تازہ ترین

تازہ ترین

Firdous-Ashiq-Awan
وادی جنت نظیر جیل میں تبدیل اور کشمیریوں کا کاروبار زندگی مفلوج ہے، فردوس

اسلام آباد :وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ہمارے نوجوان قوم کا روشن مستقبل اور ملک کو عظیم تر بنانے کی امید ہیں۔

کامیاب جوان پروگرام نوجوانوں کے روزگار اور دیگر مسائل حل کرنے میں ایک سنگ میل ثابت ہوگا،خواتین کو طاقتور اور بااختیار بنا کر ترقی یافتہ اقوام کے مقابلے میں لانا وزیراعظم عمران خان کا وژن ہے۔ جمعرات کو ٹوئٹر پر ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ ان کی معاشی فلاح، ترقی اور زندگی میں آگے بڑھنے کے مواقع پیدا کرنے کیلئے کامیاب جوان پروگرام کا آغاز کیاگیاہے۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ نوجوان استحصالی نظام کے خلاف عمران خان کا ہراول دستہ بن کر ابھرے اور قریہ قریہ نگرنگر تبدیلی کا پیغام پہنچایا۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ کامیاب جوان پروگرام نوجوانوں کے روزگار اور دیگر مسائل حل کرنے میں ایک سنگ میل ثابت ہوگا۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ نوجوانوں کو بلاسود اور آسان شرائط پر قرضے فراہم کیے جائیں گے۔

انہوں نے کہاکہ اس مقصد کے لئے 100 ارب روپے کی خطیر رقم مختص کی گئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ خواتین کو معاشی طور پر خود مختار بنانے کے لیے 25 فیصد کوٹہ بھی شامل ہے۔ انہوں  نے کہاکہ خواتین کو طاقتور اور بااختیار بنا کر ترقی یافتہ اقوام کے مقابلے میں لانا وزیراعظم عمران خان کا وژن ہے۔

Related Posts