کراچی:سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے معطل ہونے والے 31 ملازمین میں سے 21 کو آج اپنے عہدوں پر دوبارہ بحال کردیا گیا۔دس ملازمین کو نوکری سے نکالنے کی بڑی سزا کا فیصلہ کرلیا گیا۔
ملازمین کو انکوائری کمیٹی کی سفارشات پر بحال کیا گیا، بحالی کا نوٹیفکیشن سیکریٹری لوکل گورنمنٹ کی جانب سے جاری کیا گیا، نوٹیفیکیشن کے متن کے مطابق بحال ہونے والے ملازمین کو غیر قانونی تعمیرات کے بھرمار والے آٹھ ٹاؤنز میں تعینات نہیں کیا جا سکے گا۔

ایس بی سی اے کے بحال ہونے والے تمام ملازمین کو معمولی سزائیں بھی دی گئی ہیں،معمولی سزاؤں کا حکم نامہ ڈی جی ایس بی سی اے جاری کریں گے۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








