کراچی: ترکی کی مشہور و معروف اداکارہ اسرا بلگیچ المعروف حلیمہ سلطان سرچ انجن گوگل میں پاکستان میں زیادہ سرچ کی جانے والی شخصیات میں شامل ہوگئیں۔
سرچ انجن گوگل نے ہر سال کی طرح اس سال بھی ان شخصیات کی فہرست جاری کی ہے جنہیں پاکستان میں پورا سال سرچ کیا جاتا رہا۔سماجی کارکن ماروی سرمد کو رواں سال پاکستان میں گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کیا گیا۔وہ سرچ کی گئی شخصیات میں پہلے نمبر پر رہیں۔
معروف اداکارہ عظمیٰ خان پررواں سال کے وسط میں جن کے گھر پر چند خواتین کی جانب سے حملے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں۔ انہیں گوگل پر پاکستانیوں نے دوسرے نمبر پر سب سے زیادہ ڈھونڈا تھا۔
نومنتخب امریکی صدر جوبائیڈن کو پاکستانی تیسرے نمبر پر سب سے زیادہ گوگل پر سرچ کرتے رہے۔صدارتی انتخابات کے باعث بائیڈن پر زیادہ سرچ کئے گئے افراد میں شامل ہوگئے۔
اداکارہ علیزے شاہ پاکستان میں سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی چوتھی شخصیت بن گئیں۔ رواں سال ان کے دو ڈرامے ”عہد وفا“ اور”میرا دل میرا دشمن“ بہت مقبول ہوئے۔ اس کے علاوہ ان کا تصاویر لیک اسکینڈل میں بھی نام سامنے آیا تھا۔جس کے باعث وہ بھی اس فہرست میں شامل ہوئے۔
متنازع ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ بھی رواں سال پاکستان میں سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی شخصیات میں شامل رہیں۔ فہرست میں ان کا نمبر پانچواں ہے۔
پاکستانیوں نے پاکستانی ٹک ٹاک اسٹار مناہل ملک کو بھی گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کیا۔ رواں سال اگست میں مناہل ملک کی نجی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں۔
سارہ خان کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھنے والے گلوکار فلک شبیر اس فہرست میں ساتویں نمبر پر ہیں انہیں بھی لوگوں نے گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کیا۔گلوکار عاصم اظہر کو گوگل پر پاکستانیوں نے آٹھویں نمبر پر سب سے زیادہ سرچ کیا۔
ترک ڈرامے ”ارطغرل غازی“ میں مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ اسرا بلگیچ جو پاکستان میں حلیمہ سلطان کے نام سے مشہور ہیں گوگل کی سرچ لسٹ میں نویں نمبر پر آئی ہیں۔ یعنی اسرا بلگیچ پاکستان میں سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی شخصیات میں نویں نمبر پر شامل ہیں۔