’مس انڈیا 2022ء‘ کا تاج بھارتی ریاست کرناٹک سے تعلق رکھنے والی 21 سالہ سینی شیٹی نے اپنے نام کرلیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز ممبئی میں ’مس انڈیا 2022ء‘ کی فائنل تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں اس مقابلے کی فاتح اور رنر اپ کا اعلان کیا گیا۔
مِس انڈیا 2022 بننے والی سینی شیٹی فی الحال چارٹرڈ فنانشل اینالسٹ کا کورس کر رہی ہیں اور اب وہ 71 ویں مِس ورلڈ مقابلے میں بھارت کی نمائندگی بھی کریں گی۔
تقریب میں فاتح کے ساتھ دو رنر اپ کا بھی اعلان کیا گیا، جس میں راجستھان سے روبل شیخاوت مِس انڈیا 2022ء کی پہلی رنر اپ قرار پائیں اور اتر پردیش سے تعلق رکھنے والی شناتا چوہان کو مس انڈیا 2022ء کی سیکنڈ رنر اپ کا تاج پہنایا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق مس انڈیا 2022 کو منتخب کرنے والی جیوری پینل میں بالی ووڈ اداکارہ نیہا دھوپیا، ڈینو موریا، ملائکہ اروڑا، ڈیزائنر روہت گاندھی، راہول کھنہ، کوریوگرافر شیامک داور اور سابق بھارتی کرکٹر میتھالی راج شامل تھے۔
واضح رہے کہ مس انڈیا2022 کا گرینڈ فائنل صارفین بھارتی ٹی وی اسکرین پر 17 جولائی کو دیکھ سکیں گے۔