ناصر شاہ کا بڑا فیصلہ، کراچی واٹر بورڈ کے 352 سینئر افسران کو ترقی دیدی گئی

تازہ ترین

تازہ ترین

ناصر حسین شاہ کا بڑا فیصلہ، کراچی واٹر بورڈ کے 352 سینئر افسران کی ترقیاں
ناصر حسین شاہ کا بڑا فیصلہ، کراچی واٹر بورڈ کے 352 سینئر افسران کی ترقیاں

کراچی: وزیرِ بلدیات و چیئرمین واٹر بورڈ ناصر حسین شاہ نے بڑا فیصلہ کر لیا، کے ڈبلیو ایس بی کے 352 سینئر افسران کو گریڈ 17 تا 20 کے اگلے عہدوں پر ترقی دے دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر بلدیات سندھ و چئیرمین کراچی واٹر بورڈ سید ناصر حسین شاہ اور نائب 1چیئرمین واٹر بورڈ سید نجمی عالم کی ہدایات پر کراچی واٹر بورڈ نے 352 سینئر افسران کو انکے متعلقہ ڈسپلن آف سروسز میں قواعد و ضوابط  اور  اے پی ٹی رولز کے تحت ڈپارٹمنٹل پروموشن سلیکشن کمیٹی نمبر 1 کی شفارشات کے مطابق گریڈ 17 تا گریڈ 20 کے اگلے عہدوں پر ترقی دے دی۔ پروموشن آرڈرز جاری کر دئیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں:

عدالت نے اسلام آباد میں نیوی سیلنگ کلب گرانے کا حکم دے دیا

ڈی پی سی ون 20 گریڈ میں ترقی پانے والوں میں محمد نسیم خان، شعیب تغلق، تحسین منظر، منظور کھتری، حسن اعجاز کاظمی، سکندر زرداری، شکیل قریشی، خرم شہزاد، امتیاز الدین، اویس ملک، منصور صدیقی، وقار ہاشمی جبکہ 19 گریڈ میں ترقی پانے والوں میں سید سردار شاہ، سید عامر وقار، عبدالجبار شیخ، ارشد وارثی، محمد شاہد، ایاز تنیو، آصف خان، جاوید بھٹو، رزاق مگسی، بشیر بلوچ اور دیگر افسران شامل ہیں۔

، ترقیوں کے آرڈر تقسیم کرنے کیلئے تقریب منعقد ہوئی جس کا انعقاد چیئرمین سیکریٹریٹ کارساز واٹر بورڈ کی ھیڈ آفس میں ہوا، تقریب کے مہمان خصوصی وائس چیئرمین واٹر بورڈ سید نجمی عالم تھے، تقریب میں انجینئرز اینڈ آفیسرز ایسوسی ایشن واٹر بورڈ کے صدر ندیم کرمانی، جنرل سیکرٹری شعیب تغلق، پرسنل سیکرٹری وائس چیئرمین آغا سعید، ڈپٹی ڈائریکٹر ایچ آر محمد سلیم اور دیگر افسران شریک ہوئے۔

اس موقعے پر گفتگو کرتے ہوئے انجینئرز اینڈ آفیسرز ایسوسی ایشن واٹر بورڈ کے صدر ندیم کرمانی نے کہا کہ آج ہمارے لئے خوشی کا دن ہے، انہوں نے کہا کہ چیئرمین کراچی واٹر بورڈ سید ناصر حسین شاہ، وائس چیئرمین سید نجمی عالم اور ایم ڈی انجینئر اسداللہ خان کی ذاتی دلچسپی اور انکی انتھک کاوشوں کے باعث آج افسران کی ترقیاں ہوئی ہیں، تقریب کے موقعے پر وائس چیئرمین سید نجمی عالم نے بھی خطاب کیا۔

نائب چیئرمین واٹر بورڈ کا کہنا تھا کہ واٹر بورڈ نے ایک اور سنگ میل کامیابی کے ساتھ عبور کر لیا، افسران کی ترقیاں شفاف طریقے سے کرکے مینجمنٹ اپنے وعدے میں سرخرو ہوگئی ہے، انشاء اللہ آئندہ بھی ادارے کے افسران و ملازمین کی فلاح و بہبود کے دوسرے منصوبے جلد مکمل کیے جائینگے۔ سید نجمی عالم نے ڈی ایم ایچ، ایچ آر ڈی محمد نسیم خان اور دیگر افسران کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ڈی پی سی 2کے تحت بھی ترقیاں دی جائیں۔

دوسری جانب واٹر بورڈ کے ترقی پانے والے افسران نے وزیرِ بلدیات سندھ و چیئرمین واٹر بورد سید ناصر حسین شاہ، نائب چیئرمین سید نجمی عالم اور ایم ڈی انجینئر اسد اللہ خان کا شکریہ ادا کیا۔ نائب چیئرمین واٹر بورڈ نجمی عالم کا کہنا تھا کہ واٹر بورڈ میں تمام افسران کو ان کی کارکردگی اور تجربے کی بنیاد پر ترقیاں دی جارہی ہیں۔ تمام ذمہ داران افسران سے نئے عہدوں پر بھی بہتر کارکردگی کی توقع رکھتے ہیں۔ 

Related Posts