کراچی میں دہشتگردی کا خدشہ، شیرشاہ میں دھماکہ، گارڈن سے بموں کی کھیپ برآمد

تازہ ترین

تازہ ترین

کراچی میں دہشتگردی کا خدشہ، شیرشاہ میں دھماکہ، گارڈن سے بموں کی کھیپ برآمد
کراچی میں دہشتگردی کا خدشہ، شیرشاہ میں دھماکہ، گارڈن سے بموں کی کھیپ برآمد

شہرِ قائد میں دہشت گردی کے خدشات جنم لینے لگے۔ آج شیر شاہ میں دھماکہ ہوا جبکہ گارڈن سے بموں کی کھیپ برآمد کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے شیر شاہ میں پراچہ چوک کے قریب گزشتہ ماہ بھی دھماکہ ہوا تھا، جائے وقوعہ کے قریب ہی آج نالے میں ایک اور دھماکہ ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:

اسلام آباد میں گھر کا صفایا، ڈاکو لاکھوں روپے، زیورات اور موبائل لوٹ کر فرار

شیر شاہ پولیس کا کہنا ہے کہ گزشتہ ماہ ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں نجی بینک کی عمارت کے سامنے شیر شاہ کے رہائشی علاقے میں البلال ہوٹل کے ساتھ ہی دکانیں منہدم کی گئی تھیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ منہدم کی گئی دکانوں کے ساتھ ہی نالے سے زور دار دھماکے کی آواز سنی گئی ہے۔ شیر شاہ پولیس اور ریسکیو ادارے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ دھماکہ ممکنہ طور پر گیس بھرجانے سے ہوا۔

خوش قسمتی سے دھماکے کے نتیجے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع سامنے نہیں آئی۔ حتمی رپورٹ کیلئے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کی وجوہات پر تحقیقات جاری ہیں۔

دوسری جانب کراچی کے علاقے گارڈن میں دھوبی گھاٹ کے قریب سے دستی بموں کی کھیپ برآمد ہوئی۔ پولیس نے بر وقت کارروائی کرتے ہوئے علاقے کو بڑی تباہی سے بچا لیا۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ بھی پہنچ گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق دستی بم دھوبی گھاٹ کچرا کنڈی سے ایک شاپنگ بیگ میں ملے۔ برآمد کیے گئے دستی بموں کی تعداد 20 تھی۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے رپورٹ تیار کر لی۔ عینی شاہد کا بیان بھی قلمبند کیا گیا۔

برآمد کیے گئے دستی بموں کے متعلق پولیس کا کہنا ہے کہ کھیپ سے 2 پلاسٹک کے بم بھی برآمد ہوئے۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے تمام بموں کو ناکارہ بنا دیا ہے۔ پولیس عوام کی خدمت کیلئے ہمہ تن مصروف ہے۔

Related Posts