عمران نیازی ملک کو خانہ جنگی کی طرف دھکیل رہے ہیں۔شہباز شریف

تازہ ترین

تازہ ترین

وزیراعظم آج شانگلہ میں عوامی اجتماع سے خطاب کرینگے
وزیراعظم آج شانگلہ میں عوامی اجتماع سے خطاب کرینگے

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر و قائدِ حزبِ اختلاف قومی اسمبلی شہباز شریف نے وزیر اعظم پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران نیازی ملک کو خانہ جنگی کی طرف دھکیل رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں سندھ ہاؤس پر مشتعل پی ٹی آئی اراکین کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا کہ عمران نیازی ملک کو خانہ جنگی کی طرف دھکیلنے کی سازش کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

رمیش کمار نے ایف آئی اے میں شہباز گل کے خلاف درخواست دیدی

ن لیگ کے صدر شہباز شریف نے کہا کہ سندھ ہاؤس اور اراکین پر حملے اس بات کا اعتراف ہیں کہ حکومت شکست کھا چکی ہے۔ عوام میں تصادم منفی، مجرمانہ اور غیر آئینی سوچ ہے۔ حکومت کو لاقانونیت سے باز رہنا ہوگا۔

دوسری جانب وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نے 60 کی دہائی کے سوٹ نکال لیے ہیں۔ ڈر ہے کہ ہاتھ میں پائپ نہ پکڑ لیں۔ اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی کو گورا لگنے کا شوق ہے۔ سنا ہے اس لیے کریمیں اور دوائیں بھی منگوا لی ہیں۔

وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے ن لیگ کے صدر و اپوزیشن لیڈر پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف جتنا یہ دکھانا چاہتے ہیں کہ میں گورا ہوں، لگ نہیں رہا۔ اس لیے ہوسکتا ہے کہ سر پر ہیٹ کے ساتھ ساتھ پائپ پکڑنے کا بھی استعمال ہو۔ 

Related Posts