پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتیں پاکستان کیلئے چیلنج ہیں۔آئی ایم ایف

تازہ ترین

تازہ ترین

آئی ایم ایف
(فوٹو: آن لائن)

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی قیمتیں پاکستان کیلئے چیلنج ہیں جبکہ پاکستان کو بیرونی چیلنجز کا بھی سامنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف کے ترجمان گیری رائس نے گزشتہ روز آن لائن نیوز کانفرنس کے دوران کہا کہ ملکی معیشت کو بیرونی چیلنجز بشمول پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کا سامنا ہے۔پاکستان نظم و ضبط یقینی بنائے اور معاشی اہداف حاصل کرے۔

یہ بھی پڑھیں:

تجارتی خسارہ کم ہوا، درآمدات میں کمی، برآمدات سب سے زیادہ ہیں۔وزیراعظم

کانفرنس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے ترجمان آئی ایم ایف نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ قرض کی فراہمی کیلئے چھٹا جائزہ کامیابی سے مکمل کرلیا گیا جس کے بعد 1 ارب ڈالر بھی جاری کیے گئے ہیں۔ اقتصادی اصلاحات پر بات چیت مثبت سمت میں جاری ہے۔

قبل ازیں پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے مابین مذاکرات تعطل کا شکار ہو گئے تھے جبکہ آئی ایم ایف نے وزیر اعظم عمران خان کے عوامی ریلیف پیکیج پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مختلف اعتراضات اٹھائے تھے۔

عالمی قرض دہندہ (آئی ایم ایف) نے وزیر اعظم کے پیٹرول، ڈیزل اور بجلی کی قیمتوں میں کمی کے ساتھ ساتھ صنعتی شعبے کو ٹیکس معافی دینے کے ریلیف پیکیج پر شدید اعتراضات کیے۔ تاحال آئی ایم ایف سے مذاکرات پر کسی خاص پیشرفت کی اطلاعات نہیں۔ 

Related Posts