مخالفین کا ہدف این آر او، انتخابی اصلاحات بہانہ ہے۔ فرخ حبیب

تازہ ترین

تازہ ترین

مخالفین کا ہدف این آر او، انتخابی اصلاحات بہانہ ہے۔ فرخ حبیب
مخالفین کا ہدف این آر او، انتخابی اصلاحات بہانہ ہے۔ فرخ حبیب

اسلام آباد: تحریکِ انصاف کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات و سابق وزیرِ مملکت فرخ حبیب نے کہا ہے کہ مخالفین کا اصل ہدف این آر او جبکہ انتخابی اصلاحات بہانہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیرِ مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے بیان پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ اداروں میں من پسند افراد لا رہے ہیں۔ سیاسی استحکام کیلئے فوری انتخابات ضروری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

حکومتی اتحاد میں پھوٹ پڑ گئی، فضل الرحمان کا فوری انتخابات کا مطالبہ

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا تھا کہ ہم موجودہ حکومت سے کہہ رہے ہیں کہ ہمیں فوری طور پر الیکشن چاہئے۔ عمران خان چلا گیا، اسے ہم نے رخصت کر دیا۔ ہم نے قوم کو امانت واپس کرنے کیلئے جدوجہد کی۔

رہنما پی ٹی آئی فرخ حبیب نے کہا کہ اس وقت امپورٹڈ حکومت عوام کا پریشر برداشت نہیں کرسکتی۔ واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمان نے ملک بھر میں عام انتخابات کے پی ٹی آئی کے مطالبے کی حمایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ حکومت زیادہ سے زیادہ ایک سال قائم رہ سکتی ہے۔

قبل ازیں پیپلز پارٹی، ن لیگ اور جمعیت علمائے اسلام سمیت دیگر سیاسی جماعتیں پہلے پہل پی ٹی آئی کے فوری انتخابات کے مطالبے کی مخالفت کر رہی تھیں، تاہم جے یو آئی نے متحدہ اپوزیشن کے مؤقف سے اختلاف کیا۔

Related Posts