حکومتی اتحاد میں پھوٹ پڑ گئی، فضل الرحمان کا فوری انتخابات کا مطالبہ

تازہ ترین

تازہ ترین

حکومتی اتحاد میں پھوٹ پڑ گئی، فضل الرحمان کا فوری انتخابات کا مطالبہ
حکومتی اتحاد میں پھوٹ پڑ گئی، فضل الرحمان کا فوری انتخابات کا مطالبہ

اسلام آباد: سابقہ عمران خان حکومت کو گرانے کے بعد منظرِ عام پر آنے والے حکومتی اتحاد میں مبینہ طور پر پھوٹ پڑ گئی، پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان نے فوری انتخابات کا مطالبہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی، ن لیگ اور جمعیت علمائے اسلام سمیت دیگر سیاسی جماعتیں پہلے پہل پی ٹی آئی کے فوری انتخابات کے مطالبے کی مخالفت کر رہی تھیں، تاہم جے یو آئی اپنے مؤقف سے پیچھے ہٹ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ہنگو این اے 33ضمنی الیکشن، تحریک انصاف نے میدان مار لیا

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اپنے حالیہ بیان میں کہا ہے کہ ہمیں فوری طور پر الیکشن چاہئے۔ حکومت زیادہ سے زیادہ ایک سال کیلئے بنی ہے۔ قوم کو اس کی امانت واپس کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔

اپوزیشن اتحاد میں پھوٹ پڑنے کا مبینہ اشارہ دیتے ہوئے جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہم اپنے مؤقف پر قائم ہیں۔ مصلحت کی حد ہوتی ہے۔ حکومت موجودہ اسمبلی کا فائدہ اٹھائے اور انتخابی اصلاحات کرے۔

پی ٹی آئی دور میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین سمیت دیگر انتخابی اصلاحات کے متعلق مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اگر انتخابی اصلاحات میں کوئی خرابی ہے تو اسے دور کریں۔ موجودہ حکومت میں جے یو آئی کا اپنا وجود ہے۔

واضح رہے کہ پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان عمران خان حکومت کو گرانے کیلئے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، ن لیگ کے صدر شہباز شریف اور دیگر سیاسی رہنماؤں کو قریب لانے میں پیش پیش رہے ہیں۔

Related Posts