قانون ساز اسمبلی کا اجلاس، آزاد کشمیر کے نئے وزیر اعظم کا انتخاب آج ہوگا

تازہ ترین

تازہ ترین

قانون ساز اسمبلی کا اجلاس، آزاد کشمیر کے نئے وزیر اعظم کا انتخاب آج ہوگا
قانون ساز اسمبلی کا اجلاس، آزاد کشمیر کے نئے وزیر اعظم کا انتخاب آج ہوگا

مظفر آباد: آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس آج منعقد ہوگا جس میں سردار عبدالقیوم نیازی کے مستعفی ہونے کے بعد سے خالی ہونے والی نشست پر نئے وزیر اعظم کا انتخاب کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی اور دیگر صوبائی اسمبلیوں کی طرح آزاد کشمیر میں بھی قائدِ ایوان کا انتخاب سادہ اکثریت کے اصول کے تحت عمل میں لایا جائے گا۔ وزیر اعظم کیلئے 53 کے ایوان میں سے 27 ووٹ لینا لازمی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

حکومتی اتحاد میں پھوٹ پڑ گئی، فضل الرحمان کا فوری انتخابات کا مطالبہ

ایوان میں تحریکِ انصاف 32 نشستوں کے ساتھ سرِ فہرست ہے۔ پی ٹی آئی کی جانب سے تنویر الیاس کو آزاد جموں و کشمیر کے وزیر اعظم کیلئے امیدوار نامزد کیا گیا ہے جبکہ دیگر سیاسی جماعتیں بھی ایوان میں نمائندگی رکھتی ہیں۔

آزاد کشمیر اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پاس 12 جبکہ مسلم لیگ (ن) کے پاس 7 نشستیں ہیں۔ متحدہ اپوزیشن کی جانب سے تاحال وزیر اعظم کے انتخاب کیلئے کوئی نام سامنے نہیں آیا۔ دیگر سیاسی جماعتیں معمولی نمائندگی رکھتی ہیں۔

مسلم کانفرنس اور جموں و کشمیر پیپلز پارٹی کے پاس آزاد کشمیر اسمبلی میں ایک ایک نشست ہے۔ اس طرح پی ٹی آئی کو 53 کے ایوان میں سے درکار 27 ووٹوں کے مقابلے میں 32 اراکین کی واضح اکثریت حاصل ہے۔ 

 

Related Posts