سابق وزیر داخلہ شیخ رشید عمرہ ادائیگی کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

تازہ ترین

تازہ ترین

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید عمرہ ادائیگی کے بعد وطن واپس پہنچ گئے
سابق وزیر داخلہ شیخ رشید عمرہ ادائیگی کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیرِداخلہ شیخ رشید احمد عمرے کی سعادت حاصل کرنے کے بعد قومی ائیر لائن کی پرواز کے ذریعے  وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیرِ داخلہ اور عوامی لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے سعودی عرب کے 4 روزہ دورے کے دوران عمرہ کی سعادت حاصل کی، مدینہ منورہ میں روضۂ رسول ﷺ پر حاضری دی، سلام پیش کیا اور وطن عزیز کے استحکام اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں کیں۔

  یہ بھی پڑھیں:

شیخ رشید عمرے کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب روانہ ہوگئے

خیال رہے کہ اس سے قبل  عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید عمرے کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب روانہ ہو ئے جس کیلئے کراچی سے جدہ کی پرواز حاصل کی گئی۔ 

سابق وزیر داخلہ جناح انٹرنیشنل ائیر پورٹ کراچی سے اتوار کی شام قومی ائیرلائن کی پرواز پی کے 9731 کے ذریعے جدہ کیلئے روانہ ہوئے۔

شیخ رشید نے سعودی عرب میں 3 روز قبل ہی عمرہ کی سعادت حاصل کی ۔سابق وزیر داخلہ مدینہ بھی  گئے اور وہاں روضہ رسول ﷺ پر حاضری کی سعادت حاصل کی۔

واضح رہے کہ سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے کراچی میں ہونے والے جلسہ عام میں تقریر کرتے ہوئے اپنے عمرے پر جانے کے حوالے سے ذکر کیا تھا۔

Related Posts