شیخ رشید عمرے کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب روانہ ہوگئے

تازہ ترین

تازہ ترین

بے سہارا اور بے بس قوم آسمان کی طرف دیکھ رہی ہے، شیخ رشید
بے سہارا اور بے بس قوم آسمان کی طرف دیکھ رہی ہے، شیخ رشید

اسلام آباد: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید عمرے کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب روانہ ہو گئے۔

سابق وزیر داخلہ جناح انٹرنیشنل ائیر پورٹ کراچی سے اتوار کی شام قومی ائیرلائن کی پرواز پی کے 9731 کے ذریعے جدہ کیلئے روانہ ہوئے۔

شیخ رشیدسعودی عرب میں آج رات ہی عمرہ کی سعادت حاصل کریں گے۔سابق وزیر داخلہ مدینہ بھی جائیں گے جہاں روضہ رسول ﷺ پر حاضری کی سعادت حاصل کریں گے۔

مزید پڑھیں: شیخ رشید نے قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا

واضح رہے کہ سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے کراچی میں ہونے والے جلسہ عام میں تقریر کرتے ہوئے اپنے عمرے پر جانے کے حوالے سے ذکر کیا تھا۔

Related Posts