کراچی والے ہوجائیں تیار، محکمہ موسمیات نے بھاری مون سون کی پیشگوئی کردی

تازہ ترین

تازہ ترین

محکمہ موسمیات کی کراچی میں بھاری مون سون کی پیش گوئی
محکمہ موسمیات کی کراچی میں بھاری مون سون کی پیش گوئی

کراچی والوں کے لیے ایک اچھی خبر محکمہ موسمیات نے شدید گرمی کے بعد جولائی، اگست، ستمبر3 مہینے بھاری مون سون بارشوں کی پیشگوئی کر دی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اس سال پنجاب اور سندھ میں مون سون کی بارشیں معمول سے زیادہ ہوں گی۔ مون سون کا پہلا مرحلہ یکم جولائی تا اگست کے وسط تک اور آخری مرحلے کا دورانیہ اگست کے وسط سے ستمبر کے آخر تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

جولائی سے ستمبر کے دوران ملک میں 140.8ملی لیٹر بارش کا امکان ہے۔ موسلادھار بارشوں سے سندھ، پنجاب سمیت آزاد کشمیر اور خیبرپختونخوا میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔

معمول سے زیادہ درجہ حرارت سے شمالی علاقوں میں برف پگھلنے کی شرح میں اضافے کا امکان ہے۔ آبپاشی اور بجلی کے شعبوں کیلئے پانی کی وافر دستیابی سے مؤثر اثر پڑے گا۔

 

 

Related Posts