دنیا بھر میں غذائی بحران، قحط پھیلنے کا خدشہ ہے۔عالمی بینک

تازہ ترین

تازہ ترین

دنیا بھر میں غذائی بحران، قحط پھیلنے کا خدشہ ہے۔عالمی بینک
دنیا بھر میں غذائی بحران، قحط پھیلنے کا خدشہ ہے۔عالمی بینک

واشنگٹن: عالمی بینک نے خبر دار کیا ہے کہ دنیا بھر میں غذائی بحران اور قحط پھیلنے کا خدشہ ہے۔ تیل کی قیمتوں میں 42 فیصد اضافہ ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق عالمی بینک نے اپنی شرحِ نمو میں 1 فیصد سے زائد کمی کی ہے۔ ورلڈ بینک کی جانب سے 5 ماہ قبل شرحِ نمو میں 4 اعشاریہ 1 فیصد اضافے کی پیشگوئی کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:

عالمی بینک نے پاکستان کو 25کروڑ 80 لاکھ ڈالر دینے کی منظوری دے دی

صدر ورلڈ بینک نے اپنی شرحِ نمو میں 2.9 فیصد اضافے کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ بہت سے ممالک کا دنیا بھر میں بڑھتے ہوئے معاشی بحران اور کساد بازاری سے خودکو بچانا مشکل ہے۔

ورلڈ بینک نے کہا کہ رواں برس عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں 42 فیصد اضافہ ہوگا، اشیائے ضروریہ کی قیمتیں 18 فیصد بڑھیں گی۔ غذائی بحران دنیا بھر میں قحط کا باعث بن سکتا ہے۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل عالمی بینک نے پاکستان کو 25 کروڑ80 لاکھ ڈالر قرض دینے کی منظوری دے دی جبکہ رقم کی فراہمی کا مقصد ملک بھر میں صحت کے شعبے کی ضروریات پوری کرنا تھا۔ 

عالمی بینک حکام کا کہنا تھا کہ بورڈ آف ایگزیکٹو ڈائریکٹرز نے پاکستان میں صحت کے نظام کی بہتری کیلئے رقم کی منظوری دی جبکہ یہ رقم پاکستان میں بنیادی صحت کے نظام میں بہتری لائے گی۔

Related Posts