واشنگٹن: عالمی بینک نے پاکستان کو 25 کروڑ 80 لاکھ ڈالر قرض دینے کی منظوری دے دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق 25 کروڑ 80 لاکھ ڈالر قرض دینے کی منظوری عالمی بینک کے بورڈ آف ایگزیکٹو ڈائریکٹرز نے دی جس سے ملک میں صحت کے نظام میں بہتری کی توقع ہے۔
جنوبی ایشیا میں سب سے کم بے روزگاری پاکستان میں ہے۔عالمی بینک
عالمی بینک حکام کا کہنا ہے کہ بورڈ آف ایگزیکٹو ڈائریکٹرز نے پاکستان میں صحت کے نظام کی بہتری کیلئے رقم کی منظوری دی جبکہ یہ رقم پاکستان میں بنیادی صحت کے نظام میں بہتری لائے گی۔
خیال رہے کہ اس سے قبل ورلڈ بینک کا کہنا تھا کہ جنوبی ایشیا کے ممالک میں سب سے کم بے روزگاری کی شرح پاکستان میں ہے، دیگر ممالک بے روزگاری پر قابو پانے میں پاکستان سے پیچھے رہ گئے۔
جنوبی ایشیا انڈیکس میں عالمی بینک کا 3 ماہ قبل کہنا تھا کہ پاکستان نے خطے میں سب سے کم شرحِ بے روزگاری برقرار رکھی ہوئی ہے۔ 2020-2022 میں خطے کے دیگر ممالک پاکستان کے مقابلے میں بے روزگاری پر قابو پانے میں ناکام رہے۔
عالمی بینک کے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق 2020-2022 میں پاکستان میں بے روزگاری کی سب سے کم شرح 4.3 فیصد رہی۔ بھارت میں اسی عرصے کے دوران بے روزگاری کی شرح 8 فیصد جبکہ مالدیپ میں 6.3فیصد ریکارڈ کی گئی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








